مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف نئے سناریو بنانے اور الزامات کا سلسلہ شروع کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کی کہ امریکہ کی ایک سیاسی دیوالیہ پن کے شکار مہرے، جانے پہچانے دہشتگرد اور خود مختار ملکوں اور حکومتوں کے خلاف بغاوت کی منصوبہ سازی کرنے والے شخص کے بارے میں افسانہ پردازئیاں ایک بین الاقوامی جرم کی ذمہ داریوں سے بھاگنے کے لئے آگے نکلنے کی کوششیں ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس افراتفری کو جاری رکھنا امریکی رجیم کا چہرہ پاک کرنے میں کوئی مدد نہیں دے گا بلکہ اسے ایرانی قوم اور دنیا والوں کے سامنے زیادہ نفرت انگیز بنا دے گا۔
یاد رہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان کہا تھا کہ ایران سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا بیان انہی الزامات کے رد عمل میں آیا ہے جبکہ انہوں نے ان الزامات کو افراتفری پھیلانا اور افسانہ پردازی قرار دیا۔
آپ کا تبصرہ